جماعت المسلمین

میں جماعت المسلمین کی اصلیت جاننا چاہتا ہوں ، کیا وہ سیدھے راستے پر ہیں ؟

فتوی نمبر :
19385
| تاریخ :
2020-10-26
ادیان و فرق / جماعت و فرق / جماعت المسلمین

میں جماعت المسلمین کی اصلیت جاننا چاہتا ہوں ، کیا وہ سیدھے راستے پر ہیں ؟

میں جماعت المسلمین کی اصلیت جاننا چاہتا ہوں، براہ مہربانی مجھے بتائیں جیسا کہ وہ کہتے ہےکہ ہم مختلف عقائد کے تحت سیدھے راستے پر ہیں ۔اور وہ قرآن وحدیث سے حجت پکڑتے ہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جماعت المسلمین نام کی مذکور جماعت اجماع امت جیسے متفقہ اور مسلمہ اصول شرعی کی منکر اور فقہاءمجتہدین کی پیروی کو (جو کہ قرآن و سنت سے ثابت اور سلف صالحین سے متوارث ہے) کو شرک قرار دیتی ہے اور صحیح العقیدہ مسلمانوں کو کافر قرار دیکر امت میں انتشار وافتراق پیدا کرتی ہے ۔لہٰذا یہ جماعت اہلسنت والجماعت سے خارج اور گمراہ ہے، ان کی اتباع سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مشكاة المصابيح : وعن أبي ذر قال : قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - : " لا يرمي رجل رجلا بالفسوق ولا يرميه بالكفر إلا ارتدت عليه إن لم يكن صاحبه كذلك " رواه البخاري- (3 / 44) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیق اللہ امیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 19385کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میں جماعت المسلمین کی اصلیت جاننا چاہتا ہوں ، کیا وہ سیدھے راستے پر ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جماعت المسلمین 0
  • ’’جماعت المسلمین ‘‘کی حیثیت

    یونیکوڈ   جماعت المسلمین 0
  • جماعت المسلمین کا حکم

    یونیکوڈ   جماعت المسلمین 1
Related Topics متعلقه موضوعات