گھر کی چھت پرپرندوں کو صدقہ (گوشت،باجرہ ) ڈالنا درست ہے کیا؟لوگ کہتے ہیں اس سے بلائیں مستقل گھروں کی چھتوں پر بسیرا کر لیتی ہیں اور پریشانیاں پیدا کریں گی۔
پرندوں کو گھر کی چھت وغیرہ کسی بھی مناسب جگہ باجرہ ڈالنا بلاشبہ جائز اور درست ہے اور یہ صدقہ ہونے کی وجہ سے بلاؤں کو ٹالنے کا ذریعہ ہے، اس لیے یہ کہنا کہ" اس کی وجہ سے بلائیں گھروں کی چھتوں پرمستقل بسیرا کر لیں گی اور پریشانیاں پیدا کریں گی " درست نہیں، بلکہ محض عوا م کا وہم ہے ۔
وفی مشكاة المصابيح: وعن علي رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " بادروا بالصدقة فإن البلاء لايتخطاها۔ (1 / 425) واللہ أعلم بالصواب!
جمعرات اور مغرب کے بعد حاملہ خاتون کو گھر سے نکلنے سے منع کرنے کی حقیقت
یونیکوڈ توہم پرستی اور بدفالی 0