شعر و شاعری

محفلِ حمد ونعت منعقد کرنا اور اس کی ویڈیوں بنانا

فتوی نمبر :
12383
| تاریخ :
2020-10-26
معاشرت زندگی / فنون و حرفت / شعر و شاعری

محفلِ حمد ونعت منعقد کرنا اور اس کی ویڈیوں بنانا

کیا آج کل محفلِ حمد و نعت کروانا جائز ہے؟ اور اس کی ویڈیو بنوائی جاسکتی ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محفلِ حمد و نعت منعقد کرنا فی نفسہٖ جائز، بلکہ موجبِ برکت و ثواب ہے، بشرطیکہ دوسرے منکرات وغیرہ سے خالی ہو، جبکہ ویڈیو کیمرہ میں محفوظ تصویر کا جب تک پرنٹ آؤٹ نہ ہو اور وہ غیر محرم عورتوں کی شکلوں پر مشتمل نہ ہو، اس وقت تک اس کا تصویر ہونا محلِ نظر ہے، اس لیے اس کی گنجائش معلوم ہوتی ہے، تاہم اس سے بھی بچنا بہتر اور اولیٰ ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي تکملة فتح الملهم: فالمذموم من الشعر ما اشتمل علی الکفر او علی الفسق (الی قوله) او التغزل باجنبية معینة او بالامرد (الی ان قال) اما اذا اشتمل الشعر علی معنی حسن کالتوحید وحمدللہ تعالیٰ ومدح الرسول اللہ ﷺ سائر معانی الخیر والبر فہو مثاب علیه الخ (ج۴، ص۴۲۲)
وفیها ایضًا: ولکن هل یتاتی فیہما حکم التصویر بحیث اذا کان التلفزیون او الفیدیو خالیا من هذہ المنکرات باسرها هل یحرم بالنظر الی کونه تصویرا؟ فان لهذ العبد الضعیف عفا اللہ عنه فیه وقفة وذلك لان الصورة المحرمة ما کانت منقوشة او منحوتة بحیث یصبح لہا صفة الاستقرار علی شیئ وهی الصورة اللتی کان الکفار یستعملونہا للعبادة اما لصورةاللتی لیس لها ثبات واستقرار ولیست منقوشة علی شیئ بصفة دائمة فانها بالظل اشبه منها بالصورة اه (ج۴، ص۱۶۴) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
رحمت اللہ دولت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 12383کی تصدیق کریں
0     1410
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شرکیہ کلمات اور میوزک وغیرہ سے خالی نعتیں سننے کا حکم

    یونیکوڈ   شعر و شاعری 0
  • حضورؐ سے ملاقات کا تصور کرنا اور ان خیالات کو اشعار میں بیان کرنا، شرعاً کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شعر و شاعری 0
  • محفلِ حمد ونعت منعقد کرنا اور اس کی ویڈیوں بنانا

    یونیکوڈ   شعر و شاعری 0
  • کسی بزرگ کے اعزاز میں منعقدہ محفلِ قوالی میں شرکت کرنے اور اس میں نذر و نیاز کا حکم

    یونیکوڈ   شعر و شاعری 0
Related Topics متعلقه موضوعات