مکروہات

بھوؤں ،گالوں اور جسم کے دیگر حصوں کے بال کاٹنے کا حکم

فتوی نمبر :
6098
| تاریخ :
2009-03-08
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

بھوؤں ،گالوں اور جسم کے دیگر حصوں کے بال کاٹنے کا حکم

السلام علیکم : مندرجہ ذیل سوالوں کا جواب تفصیل سے عنایت فرمائیں۔
۱۔ مرد وعورت کے لئے بھنوؤں کے بال اکھیڑنا اسلام میں کیسا ہے اور اگر دونوں بھنوئیں بالوں سے مل گئی ہوں تو کیا اکھیڑنا جائز ہوگا؟
۲۔ جسم کے کن اعضاء پر بال اکھاڑنا حرام نہیں؟
۳۔ اگر کسی کے گال پر بال ہوں تو کیا نوسہ کے ذریعہ بال اکھاڑ سکتے ہیں؟
۴۔ کیا شوہر اپنی بیوی کی چھاتی کا دودھ پی سکتا ہے؟
۵۔ قرآن کی کس آیت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے؟
برائے مہربانی سورۃ اور آیت نمبر بتائیں اور اگر خوبصورتی سے متعلق دوسری آیات ہوں تو وہ بھی بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شادی شدہ عورت شوہر کی اجازت سے یا اُسے خوش کرنے کیلئے اپنی موٹی یا بڑی بھنوؤں کو عام بھنوؤں کے برابر باریک کرنے اور اپنے چہرے کے بال صاف کرنا چاہے تو اس کی شرعاً گنجائش ہے مگر اس سلسلے میں اتنا مبالغہ نہ کرے کہ ہیجڑوں کیساتھ مشابہت ہونے لگے جبکہ بلاوجہ بھنویں بنانے سے احتراز چاہیے۔
۴۔ شوہر کے لئے ایسا کرنا جائز نہیں بلکہ حرام ہے اس لئے اس سے احتراز لازم ہے اوار اگر چوسنے سے دودھ کے کچھ قطرے اس کے منہ میں چلے جائیں تو بجائے انہیں نگلنے کے تھوک دینا لازم ہے۔
۵۔ یہ قرآن شریف کی کسی آیت میں نہیں البتہ درجِ ذیل روایتِ حدیث سے یہ معنی بخوبی ثابت ہورہے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الشامیة: ولا بأس بأخذ الحاجبین وشعر وجھه مالم یشبه المخنث اھ ج،۶ ص۴۰۷
وفی الدر: (ولم یبح الارضاع بعد مدته) لانه جزء آدمی والانتفاع به بغیر ضرورة حرام علی الصحیح اھ (ج۳، ص۲۱۱)
وفی المشکوٰة: عن ابن مسعود قال قال رسول الله ﷺ لا یدخل الجنة من کان فی قلبه مثقال ذرة من کبر فقال رجل أن الرجل یحب أن یکون ثوبه حسنا ونعله حسنا قال ان الله تعالیٰ جمیل یحب الجمال الکبر بطرالحق وغمط الناس اھ (ص۴۳۳)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نور حبیب شاہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 6098کی تصدیق کریں
2     2192
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا رات کو ںاخن کاٹے جاسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات