علاج و دواء

پچھنے(حجامہ)لگوانے کیلۓ مستحب ایام

فتوی نمبر :
58941
| تاریخ :
2006-07-23
معاشرت زندگی / علاج و معالجہ / علاج و دواء

پچھنے(حجامہ)لگوانے کیلۓ مستحب ایام

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حجامہ یعنی پچھنے لگوانا کون سے دن سنت ہے؟ کیا کسی دن پچنے لگوانے کی ممانعت بھی ہے؟ یا کسی بھی دن لگوا سکتے ہیں؟قرآن و حدیث کی روشنی میں مذکور سوالوں کا مدلل جواب عنایت فرماکر عند اللہ ماجور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حجامہ ( بچھنا لگوانا) مسنون ہے اور احادیثِ مبارکہ میں اس کے فضائل وارد ہوئے ہیں، علماءِ اُمت اور اطباء نے بھی اس کے فوائد بیان فرمائے ہیں۔ اور اس کا لگوانا اگرچہ فی نفسہ ہرروز جائز اور درست ہے، مگر اس کے لیے بہتر وقت مہینہ کا آخری نصف ہے، کیونکہ اس عرصہ میں رطوباتِ فاسدہ اور فاسد خون اوپر آجاتا ہے اور صالح رطوبات باطن (تہہ) میں چلے جاتے ہیں، مگر ہفتہ، جمعہ اور بدھ کے دن پچھنا لگوانے میں نقصان کا اندیشہ ہے، اس لیے ان دنوں میں اس سے احترازچاہیے، جبکہ قمری مہینہ کے سترہ، انیس، اور اکیس تاریخ کو پچنا لگوانا مستحب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مشكاة المصابيح: وعن ابن عباس - رضي الله عنهما - أن النبي - صلى الله عليه وسلم - كان يستحب الحجامة لسبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين. رواه في شرح السنة(2/ 1283)-
وفیه أیضاً: وعن أنس قال: كان رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يحتجم في الأخدعين والكاهل. رواه أبو داود وزاد الترمذي وابن ماجه: وكان يحتجم سبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين(صحيح) (2/ 1283)-
وفیه أیضاً: وعن أبي كبشة الأنماري: أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - كان يحتجم على هامته وبين كفيه وهو يقول: «من أهراق من هذه الدماء فلا يضره أن لا يتداوى بشيء لشيء» . رواه أبو داود وابن ماجه(2/ 1282)-
وفیه أیضاً: وعن أبي هريرة عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «من احتجم لسبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين كان شفاء له من كل داء» . رواه أبو داود(2/ 1283)-
وفی سنن الترمذي: فقال أنس: احتجم رسول الله - صلى الله عليه وسلم -، وحجمه أبو طيبة فأمر له بصاعين من طعام، وكلم أهله فوضعوا عنه من خراجه، وقال: «إن أفضل ما تداويتم به الحجامة»، أو «إن من أمثل دوائكم الحجامة»(3/ 568)-
وفی العرف الشذي شرح سنن الترمذي: قوله: (في الأخدعين إلخ) الأخدعان العرقان، قال ابن سينا في قانونه: إن الحجامة يفيد في النصف الأخير من الشهر، فإن الرطوبات الصالحة تكون في الظاهر والفاسدة في الباطن في النصف الأول، وفي النصف الأخير يعكس الأمر. (3/ 352)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58941کی تصدیق کریں
0     1213
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حجامہ کروانا کیسا ہے ؟ مفتی زرولی خان صاحب کا کہنا ہے کہ یہ متروک سنت ہے

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 6
  • عورت کا نوکری کرنا کن شرائط کے ساتھ جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 1
  • بطورعلاج شراب کا استعمال جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 0
  • 19 ہفتے کی حمل کو طبی وجوہات کی بناء پر ضائع کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 0
  • عرق النساء کا علاج ، طبِ نبوی سے

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • کیا دانتوں کی فلنگ کروانا جائز ہے

    یونیکوڈ   علاج و دواء 1
  • چار ماہ سے قبل حمل گرانے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • پچھنے(حجامہ)لگوانے کیلۓ مستحب ایام

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • مرد و خواتین کے مخلوط علاج والے ہسپتال میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • گھریلو ناراضگیاں دور کرنے کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • اسکن فلر ، بوٹوکس اور اسٹیم سیل لگانےکا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • حمل کے متعلق بیماری کامعلوم ہونے پر حمل ساقط کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • نفسیاتی مریض کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • شوہر کو نشہ سے روکنے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 1
  • کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • جوانی میں بال سفید ہوجائیں تو سیاہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • عورت کے لیے نامحرم مردوں کے دانتوں علاج کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • ڈاکٹرز کا کمیشن کی خاطر غیر ضروری ٹیسٹ لکھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • وہم کا علاج

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • بیمار آدمی کے کاٹے ہوئے عضو کا کیا کیاجائے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگوانا کیساہے

    یونیکوڈ   علاج و دواء 1
  • اولاد نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے چیک کروانا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
Related Topics متعلقه موضوعات