اجرت و کرایہ داری

اصیل کا وکیل بن کر گندم خریدنے اور اس پر قبضہ کا حکم

فتوی نمبر :
50085
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

اصیل کا وکیل بن کر گندم خریدنے اور اس پر قبضہ کا حکم

اصل مسئلہ یہ ہے، تربت میں میرا مل ہے، یہاں پر گورنمنٹ کا گندم آیا ہوا ہے، میرے پاس پیسہ نہیں ہے کراچی کامل والا میرا دوست ہے، وہ کہہ رہا ہے یہ گندم میں خرید ونگا گورنمنٹ سے آپ کو دونگا، گورنمنٹ کا ریٹ 5000 ہے پر بوری وہ کہہ رہا ہے میں جب آپ کو دونگا تو 5100 آپ سے لے لونگا، جب گندم 3000 بوری ختم ہونگے تو آپ کو مجھے میرے پیسہ دینے ہیں، اصل میں گندم وہ خرید رہا ہے، لیکن چونکہ وہ کراچی میں ہے گندم تربت کے سرکاری گودام میں ہے، وہ پیسہ مجھے بھیج رہا ہے، کہ گندم خریدو، میرے لیے 5000 میں اور میں یہ گندم آپ کو دے رہا ہوں 5100 میں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں مذکور گندم کی خریداری کا درست اور صحیح طریقہ یہ ہے کہ سائل پہلے اپنے (کراچی والے) دوست کی طرف سے وکیل (وکیل بالشراء) بن کر فی بوری پانچ ہزار (5،000) روپے کے حساب سے گورنمنٹ سے خرید کر اس پر قبضہ کرلے اور قبضہ کر لینے کے بعد اس کراچی والے دوست کو فون وغیرہ کے ذریعہ اطلاع کر دے، کہ میں نے گندم خرید کر اس پر قبضہ کر لیا ہے، چنانچہ اس طرح کرنے سے سائل کا دوست گندم کا مالک بن جائیگا ( اور وکالت کا معاملہ ختم ہو جائیگا )، اس کے بعد اگر سائل ایک نئے عقد کے ذریعہ مذکور دوست یا اس کی طرف سے مقرر کردہ شخص سے ان گندم کی بوریوں کو خرید لے اور قیمت کی ادائیگی کے لئے وقت مقرر کرلے ، تو اس طرح معاملہ کر ناشر عا جائز اور درست ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهداية شرح البداية: قال والوكيل بالبيع والشراء لا يجوز له أن يعقد مع أبيه وجده ومن لا تقبل شهادته له عند أبي حنيفة رحمه الله وقالا يجوز بيعه منهم بمثل القيمة إلا من عبده أو مكاتبه لأن التوكيل مطلق ولا تهمة اھ (3/ 145)
وفيه ايضا : قال ومن وكل رجلا بشراء شيء فلا بد من تسمية جنسه وصفته أو جنسه ومبلغ ثمنه ليصير الفعل الموكل به معلوما فيمكنه الائتمار إلا أن يوكله وكالة عامة فيقول ابتع لي ما رأيت لأنه فوض الأمر إلى رأيه فأي شيء يشتريه يكون ممتثلا اھ (3/ 139)
و في بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: وأما التصرفات الدائرة بين الضرر والنفع: كالبيع، والإجارة؛ فإن كان مأذونا له في التجارة يصح منه التوكيل بها؛ لأنه يملكها بنفسه اھ (6/ 20)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم غلام خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 50085کی تصدیق کریں
0     314
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات