بائنری آپشن تجارت اسلام کی رو سے جائز ہے یا ناجائز ؟
واضح ہو کہ بائنری ٹریڈنگ میں چونکہ کسی چیز کے متعلق پیشن گوئی کر کے اس پر پیسے لگانے ہوتے ہیں، کہ فلاں چیز فلاں تاریخ کو مہنگی ہوگی یا سستی ، پھر اگر وہ پیشن گوئی درست ثابت ہوجائے، تو پیش گوئی کرنے والے کو مزید رقم مل جاتی ہے، جبکہ پیشن گوئی غلط ثابت ہونے کی صورت میں اصل رقم بھی ڈوب جاتی ہے، لہذا یہ قمار جوا کی ایک صورت ہے، جو شرعاً ناجائز اور حرام ہے، لہذا اس قسم کی تجارت میں حصہ لینا جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی الھندیة: وإنما يجوز ذلك إن كان البدل معلوما في جانب واحد بأن قال: إن سبقتني فلك كذا، وإن سبقتك لا شيء لي عليك أو على القلب، أما إذا كان البدل من الجانبين فهو قمار حرام الخ (5/324)۔