کن کن اموات میں شہادت کا رتبہ ہے؟
حقیقی شہید (جس پر دُنیا میں بھی شہید کے احکام جاری ہوں گے) وہ ہےجو میدان جہاد میں مارا جائے یا کسی مسلمان کے ہاتھوں ظلماً قتل ہو اور دیت یا قسامہ کا وجوب بھی نہ ہوتا ہو، جبکہ اس کے علاوہ طاعون (وباء) سے مرنے والا، پانی میں ڈوب کر، آگ میں جل کر یا کسی ملبہ کے نیچے دب کر مرنے والا وغیرہ بھی حکماً شہید ہوگا، تاہم سائل ان کے علاوہ کسی خاص نوع کی موت کےبارےمیں پوچھنا چاہ رہا ہو تو اس کی صرحت کرکے سوال دوبارہ بھیج دے، تو انشاء اللہ اس کے بارے میں حکمِ شرعی سے آگاہ کردیا جائے گا۔