(+92) 0317 1118263

وظائف عملیات تعویذ

نوکری کے حصول کے لئے وظیفہ

نوکری کے حصول کے لئے وظیفہ فتوی نمبر: 41479

الاستفتاء

میری نوکری نہیں ہے، پچھلے ۹؍ مہینوں سے جاب لیس ہوں، کئی جگہ اپلائی کیا پر جواب نہیں آتا، حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں، کوئی نحوست کہتا ہے کوئی بندش، کوئی وظیفہ بتائیں اور رہنمائی فرمائیں۔

الجواب حامدا و مصلیا

وباء کی صور ت حال کی وجہ سے پوری دنیاکے حالات خراب ہیں ،ا س لئے اپنی بے روزگاری کو نحوست قرا ر دینا یابندش کاوہم کرناتو درست نہیں ، البتہ اللہ تعالی سے رجوع اور نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ مناسب روزگار کی کو شش جاری رکھی جائے ،نیز ساتھ میں استغفار اوردرود شریف کی کثرت رکھی جائے تو ان شاء اللہ پریشانی دور ہو گی۔