مسئلہ یہ کہ ہم پندرہ ساتھیوں نے برابر پیسے جمع کرکے اپنے کام کیلئے پرنٹر مشین خریدی ہے، اس کو ہم سب نے کافی استعمال کیا، پھر میرے اکثر ساتھی اس پرنٹر کو چھوڑ کر چلے گئے، کسی نے اس میں اپنے حصے کے بارے میں کوئی صراحت نہیں کی کہ اس کو ہدیہ، وقف، فروخت کرنا وغیرہ، اور کچھ ساتھی اس کو اب بھی استعمال کررہے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ پرنٹر مشین کا کیا حکم ہے؟ اور موجودہ پندرہ ساتھی اس کے بارے میں اپنی مرضی سے فیصلہ کرسکتے ہیں کہ نہیں؟ جیساکہ اس کو فروخت کرنا گفٹ کرنا۔
صورت مسئولہ میں جن پندرہ ساتھیوں نے پرنٹر مشترکہ خریدا تھا ،وہ تمام افراد اب بھی مذکور پرنٹر کےمالک شمار کئےجائینگے ، پرنٹر کوفروخت کرنےیاگفٹ کرنے سےقبل ان تمام افراد سے زبانی اجازت لینالازم ہوگا ، دفتر میں موجود افراد از خود اس پرنٹر کےبارے میں فیصلہ کر نے کےمجاز نہ ہونگے ۔