(+92) 0317 1118263

خرید و فروخت

بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم فتوی نمبر: 40609

الاستفتاء

بٹ کوائن کا لینا اور بیچنا کیا جائز یا حرام ہے؟ اور مفتی تقی عثمانی صاحب نے اس بارے میں کیا کوئی فتویٰ دیا ہے؟

الجواب حامدا و مصلیا

سوال میں مذکور کرنسیوں کا کوئی حسی وجود نہیں بلکہ بحض ڈیوائس میں موجودگی اور ضمان کی حد تک اس کو کرنسی خیال کیا جاتا ہے، جبکہ ملکی قانون میں اس کو مبادلہ اور خرید و فروخت کیلئے استعمال کرنا ممنوع ہے، اس لئے شرعاً یہ کرنسی کے حکم میں نہیں ہے، جس سے احتراز کرنا لازم ہے۔ واللہ اعلم بالصواب!