سوال : میں سعودیہ میں رہتا ہوں، او رمجھے ایک سال پہلے کمپنیوں کے ایک گروپ میں جاب ملی اور ایک مہینہ بعد انہوں نے مجھے اپنی ایک اور کمپنی میں ٹرانسفر کردیاجو چین میں تعمیرات کرتی ہے۔ میں ایک سال سے انکے ساتھ کام کر رہاہوں، مجھے یقین ہے کہ سینما بنانے والی کمپنی میں کام ٹھیک نہیں۔ میں ایک سال سے دعا بھی مانگ رہا ہوں اللہ سے کہ اللہ مجھے کسی دوسری کمپنی میں کام دے دیں، لیکن ایک سال ہوگیا کہیں اور چانس نہیں بنا، برائے مہربانی میری رہنمائی کردیں سینما بنانے والی کمپنی میں میرا جاب حلال ہے یا حرام ؟ میری تنخواہ کا کیا حکم ہے؟ میری تنخواہ سے زکوٰۃ اور صدقہ کا کیا حکم ہے۔ اب مجھے لگتا ہے کہ میری کمائی حرام ہے تب میری دعا قبول نہیں رہی جاب چھوڑنا چاہتا ہوں تاکہ اس حرام کمائی سے جان چھوٹ سکے، لیکن تنگ دستی کا خوف ہے، برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائے شریعت کیا کہتی ہے۔
صورت مسؤلہ میں سائل کیلئے مجبوری کی صورت میں مذکور کمپنی میں ملازمت اختیار کرنے اور اس سے حاصل شدہ آمدنی کو اپنے استعمال میں لانے اور اس سے صدقہ وخیرات دینے کی گنجائش ہے البتہ جب اسکے علاوہ کوئی غیر مشتبہ ملازمت میسر ہوجائے تو اسے اختیار کرنا چاہئے۔