السلام علیکم! میرا نام بنت غضنفر ہے پرتگال سے، مجھے یہ پوچھنا تھا کہ ہمارے گھر پر جو کام والی آنٹی آتی تھیں وہ عباسی تھیں تو ان کو میری امی صدقہ زکوٰۃ دیتی تھیں اور وہ خود منہ سے مانگ کر لیتی تھیں، اور جہاں بھی کام کرتی تھیں ان سے بھی لیتی تھیں، جب ان کی بیٹیوں کی شادی ہوئی تو تب انہیں بہت کیا، تو اس کا کیا گناہ ہے لینے اور دینے والے پر اور وہ تو ابھی بھی سب کو بولتی ہیں مجھے دو، ؛پلیز ذرا بتائیے۔
سائلہ کی امی نے اگر لاعلمی کی وجہ سے مذکور عباسی خاتون کو زکوٰۃ دی ہو تو ان کی زکوٰۃ ادا ہوچکی ہے، تاہم آئندہ احتیاط کرنی چاہئے جبکہ جو خاتون عباسی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں ان کا زکوٰۃ لینا درست نہیں، وہ اپنے اس عمل کی وجہ سے گنہگار ہورہی ہیں، انہیں اپنے اس عمل سے توبہ کرنا اور جتنے لوگوں سے زکوٰۃ لی ہیں انہیں واپس کرنا لازم ہے۔