(+92) 0317 1118263

مصارف زکوۃ و صدقات

بہوکو زکوۃ کی مدمیں اے سی دینا

بہوکو زکوۃ کی مدمیں اے سی دینا فتوی نمبر: 40365

سوال

کیا کہتے ہیں مفتیانِ شرعِ متین درج ذیل مسئلے کے با رے میں ’’زید کی بہو پر زکوۃ ہوسکتی ہے اس لیے کہ اس کی ملکیت میں کچھ نہیں ہے؟ایک سال پہلے اس کی شادی ہوئی جیولری خاوند نے کاروبار کے لیے اس سے سیل آوٹ کی؟ بہو سسر کے گھر میں ایک اوپر کمرے میں اپنے ایک شیر خوار بچے کے ساتھ رہتی ہے؟سخت گرمی میں بغیر اے سی کے رہنا بڑامشکل ہوتا ہے؟ کیا اس صورت میں زید اپنی بہو کو زکوۃ کی مد میں اے سی دے سکتا ہے ۔بینوا تو جروا

الجواب حامدا و مصلیا

زید کی بہو اگر واقعۃً مستحقِ زکوۃ ہو یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کی وہ مالک نہ ہو اور سید بھی نہ ہو تو اسے زکوۃ کی مد میں اے سی دینا شر عاً جائز اور درست ہے۔