(+92) 0317 1118263

ایصال ثواب

تدفین کے بعد قبرسورۃ بقرہ کی آیت بلندآواز سے پڑھیں گے؟

تدفین کے بعد قبرسورۃ بقرہ کی آیت بلندآواز سے پڑھیں گے؟ فتوی نمبر: 40315

الاستفتاء

بعد از دفن کے قبر کے اوپر کھڑے ہوکر سورۂ بقرہ کا اول و آخر جو پڑھتے ہیں وہ آواز کے ساتھ پڑھنا بہتر ہے یا بغیر آواز کے آہستہ سے دل میں پڑھنا زیادہ بہتر ہے؟

الجواب حامدا و مصلیا

دونوں طرح پڑھا جاسکتا ہے، البتہ بہت بلند آواز سے پڑھنے کے بجائے قدرے آہستہ آواز سے پڑھنا بہتر ہے۔


قال اللہ تعالیٰ: ﴿وَاذْکُرْ رَبَّکَ فِیْ نَفْسِکَ تَضَرُّعًا وَّخِیْفَۃً وَّدُوْنَ الْجَہْرِ﴾۔


وفی روح المعانی: وہو عام لکل ذکر فان الاخفاء أدخل فی الاخلاص وأقرب من القبول۔ (ج۹، ص۱۵۴) واللہ اعلم بالصواب


وفی المشكاۃ: عن عبد الله بن عمرؓ قال سمعتُ النبی - ﷺ - یقول إذا مات أحدكم فلا تحبسوه وأسرعوبه إلٰی قبره ولیقرأ عند رأسه فاتحۃ الكتاب وعند رجلیه بخاتمۃ البقرۃ۔ (ج۱، ص۱۴۹)۔