(+92) 0317 1118263

کاروبار

آن لائن کاروبارپرپال(Prpal)میں انویسٹمنٹ کاحکم

آن لائن کاروبارپرپال(Prpal)میں انویسٹمنٹ کاحکم فتوی نمبر: 40258

الاستفتاء

سر میرا نام جاوید اللہ ہے ،میں پشاور سے تعلق رکھتا ہوں ،میں نے کچھ دن پہلے پر پال کے بارے میں سنا ،اور فتوی بھی دیکھا جو کہ دارالعلوم کراچی سے شائع ہوا ہے ،لیکن جب میں نے کچھ علماء اور مفتیان کرام سے پو چھاتو پر پال کے بارے میں تضاد پایا ،لہذا میں نے فیصلہ کیا کہ آپ کو لکھوں،میری خواہش ہے کے مجھے بھی صحیح بات پتہ چلے اور میرے دوست کو اس میں پھنسے ہے انکو بھی صحیح بات پتہ چلے ،سر میں کچھ تصویریں لنکس ،اور میسجس کاپی کر کے ای میل ساتھ لگارہا ہوں آپ برائے کرم ان کا ملا حظہ کر کے قرآن و سنت کے مطابق جواب دیجئے ۔ (جواب کا منتظر، والسلام)
(نوٹ) کمپنی کے ممبران سے فون پر رابطہ کر نے پر مزید یہ تفصیل معلوم ہوئی کہ انویسٹمنٹ کرنے والے ممبرکو بھی ایڈزدیکھنے پر ہی منافع ملتا ہے ،اور ہر ممبر کا معاہدہ پندرہ مہینے پر مشتمل ہو تا ہے ۔جس میں روزانہ صرف بیس منٹ کا ایک اشتہار دیکھنے کو ملتا ہے ،اور جس دن کوئی ممبر ملنے والا اشتہار نہ دیکھ سکے اس کے منافع میں سے اس دن کے اعتبار سے کمی ہو جاتی ہے ،پندرہ ماہ کے دوران ملنے والی وقم میں منافع کے ساتھ اصل رقم بھی شامل ہوتی ہے، نیزاگر کوئی ممبر معاہدہ ختم کرنا چاہے تو اس کے لگائی گئی رقم واپس نہیں ملتی۔

مندرجہ ذیل تحریر کمپنی کی طرف سے پرپال کی وضاحت کا پمفلیٹ ہے۔
سوال: پرپال کیا ہے؟
جواب: یہ ایک ایڈواٹائزنگ کمپنی ہے جس میں مختلف کمپنیاں پرپال کو پیسے دیتی ہیں جس سے ان کمپنیوں کی مصنوعات اور ویب سائٹ کو فروغ ملتا ہے، پرپال ۲۰۰۴ سے ورلڈ میں کام کررہی ہے اور ۲۰۱۵ سے پاکستان میں کام کررہی ہے۔
سوال: اس میں کیسے شامل ہوں؟
جواب: آپ کو کپمنی کے ایسے ممبر سے رابطہ کرنا ہوگا جو کمپنی کےساتھ کام کررہا ہو اور اس کو کمپنی کے تمام پلان کی انفارمیشن ہو وہ ایپ کو لنک اور ٹریننگ ویڈیوز فراہم کرے گا۔
جواننگ لنک کون ساا ہے اور جوائنگ فارم کیسے بھرنا ہے؟
اوپر دیئے گئے لنک پر جب آپ کلک کریں گے تو آپ کے سامنے ایک پیج کھلے گا۔
سوال۲: سرمایہ کاری کے پیکجز کیا ہیں؟
جواب: کمپنی کے ۲ پیکجز ہیں۔
۱۔ نیٹ وورک مارکیٹنگ، ۲۔ انوسٹمنٹ پیکج۔
۱۔ نیٹ ورک ماکیٹنگ کا مطلب کمپنی کو پروموٹ کرنا ٹیم ورک کرنا اپنے ساتھ اور لوگوں کو اس سسٹم کا حصہ بنانا اور اس پلان پر جو ورک رکتا ہے اس کو بہت فائدہ ہوتا ہے اس پلان پر ورک کرنے والوں کو رینک+ انعام + تنخواہ کے ساتھ اضافی آمدنی بھی ہوتی ہے۔
۲۔ انوسٹمنٹ پیکج، اس پیکج کے نام سے ظاہر ہے اس پیکج میں انوسٹمنٹ ہے آج کے دور میں کچھ لوگ نیٹ ورک مارکیٹنگ کو پسند نہیں کرتے ان کی سوچ یہ ہوتی ہے وہ خود انوسٹمنٹ کریں اور اپنی انوسٹمنٹ سے پرافٹ کمائیں اس پیکج میں نیٹ ورک مارکیٹنگ ٹیم ورک کی ضرورت نہیں۔
کمپنی کا پلان ۱۵ ماہ ۴۵۰ دن کا ہے ۴۵۰ دن کمپنی آپ کی اپنی انوسٹمنٹ کے زیادہ سے زیادہ ۹۰ فیصد نفع دیتی ہے۔
کم از کم انوسٹمنٹ ۵۰ امریکی ڈالر ہے۔
انوسٹمنٹ 5000 ، روزانہ کی آمدنی تقریباً ۲۶ روپے۔
انوسٹمنٹ 10000 روزانہ کی آمدنی تقریباً 52 روپے۔
انوسٹمنٹ 20000 یومیہ آمدنی 104 روپے۔
انوسٹمنٹ 40000، یومیہ آمدنی 208 روپے۔
انوسٹمنٹ 50000، یومیہ آمدنی260 روپے۔
انوسٹمنٹ 100000، یومیہ آمدن 520 روپے۔
آپ کمپنی اور مصنوعات پر مکمل تحقیق کے بعد اپنی انتخاب کے مطابق اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
سوال۴: مزید قابل ذکر چیزیں کی ہیں؟
جواب: روزانہ کی آمدنی + انعامات + ماہانہ تنخواہ + اس کے تجارت کا پلیٹ فارم۔
انعامات:
رینک اور ماہانہ تنخواہ۔
رینک کیسے حاصل کرسکتے ہیں۔
رینک حاصل کرنے کیلئے آپ کو کمپنی کے رول فالو کرنے ہوں گے۔
۱۔ رینک حاصل کرنے کیلئے آپ کو کم سے کم ۴ لوگوں کو اپنے ساتھ جوائن کروانا لازمی ہوگا۔

الجواب حامدا و مصلیا

سوال کے ساتھ کمپنی کے تعاوف اور طریقہ،کاروبار کی تفصیل پر مشتمل جو تعارف نامہ منسلک کیا گیا ہے اور سوال کے ساتھ جو نوٹ لکھا گیا ہے ان دونوں کا بغور جائزہ لینے سے معلوم ہو تا ہے کہ کمپنی کا اصل کاروبار جس کے لئے وہ لوگوں کو ممبر بننے کی دعوت دیتی ہے ایڈز دیکھ کر کما ئی کرنا ہے (چاہے ممبر شپ انویسٹمنٹ میں ہو یا مارکیٹنگ میں ہو) ،جس میں شرعی اعتبار سے کئی خرابیاں پائی جاتی ہیں:
(۱) ایڈزدیکھنا کوئی ایسا عمل نہیں جسے اجارہ کا معقود علیہ قرار دیا جاسکے ،اور ایڈزدیکھنے والے ممبر کو اس پر اجرت کا م مستحق ٹھہرا یا جاسکے۔
(۲) بہت سے اشتہارات غیر شرعی امور پر بھی مشتمل ہوتے ہیں۔
(۳) مصنوعی طریقہ سے ویورزکی تعداد کے بڑھاکر دکھا یا جاتا ہے جو دھو کہ دہی کے زمرہ میں آتا ہے۔
(۴) مذکور کمپنی کے ساتھ کاروبار کی خرابی اور بھی بڑھ جاتی ہے جبکہ اس میں نیٹ ورک مات کیٹنگ بھی پائی جاتی ہو۔
نیز نوٹ میں جو بات لکھی گئی ہے کہ ’’پندرہ ماہ کے دوران ملنے والی رقم میں منافع کے ساتھ اصل رقم بھی شامل ہو تی ہے‘‘،درست معلوم نہیں ہو تی ،بلکہ ملنے والی رقم درحقیقت اشتہارات دیکھنے کی اجرت ہو تی ہے جس کی واضح دلیل یہ ہے کہ اشتہارات نہ دیکھنے کی صورت میں منافع میں کمی ہو جاتی ہے ،لھذا خود کمپنی کا ممبر بننا اور کسی دوسرے کو اس کا ممبر بننے کی دعوت دینا جائز نہیں جس سے احترام لازم ہے۔


کما فی الدر المختار :(ھی) لغہ:اسم للأجرہ وہو ما یستحق علی عمل الخیر ولذا ید عی بہ،یقال أعظم اللہ أجرک۔وشرعا (تملیک نفع) مقصود من العین (بعوض) حتی لو استأ جر ثیابا أو أوانی لیتجمل بھا أو دابہ لیجنبھا بین یدیہ أودارا لا لیسکنھا أو عبدا أو دراھم أو غیر ذلک لا لیستعملہ بل لیظن الناس أنہ لہ فا لا جارہ فاسدہ فی الکل ، لا أجرلہ لأنھا منفعہ غیر مقصود ہ من العین بزازیہ وسیجیء۔


وفی رد المحتار: تحت (قولہ مقصود من العین) أی فی الشرع ونظر العقلائ، بخلاف ما یسذکرہ فإنہ وإن کان مقصودا للمستأجر لکنہ لا نفع فیہ ولیس من المقاصد الشرعیۃ، وشمل ما یقصد ولو لغیرہ لما سیأتی عن البحر من جواز استئجار الأرض مقیلا ومراحا، فإن مقصودہ الاستئجار للزراعۃ مثلا، ویذکر ذلک حیلۃ للزومہا إذا لم یمکن زرعہا تأمل۔ (ج۶، ص۴)


وفی البدائع: (ومنہا: أن یکون الربح جزءا شائعا فی الجملۃ، لا معینا، فإن عینا عشرۃ، أو مائۃ، أو نحو ذلک کانت الشرکۃ فاسدۃ؛ لأن العقد یقتضی تحقق الشرکۃ فی الربح والتعیین یقطع الشرکۃ لجواز أن لا یحصل من الربح إلا القدر المعین لأحدہما، فلا یتحقق الشرکۃ فی الربح۔ (ج۶، ص۵۹)


وفی فقہ البیوع: إن کان بیع المنتج مشروطا بأن یدخل الشتری فی شبکۃ التسویق، فہذا البیع فاسد، لاشتراط مالا یقتضیہ العقد۔ (ج۲، ص۸۱۲)