(+92) 0317 1118263

جمعہ

جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟ فتوی نمبر: 40247

سوال

کیا جمعہ کی نماز ایسی جگہ ادا ہوسکتی ہےجہاں ممبرنہ ہو اور فجر ادا نہیں ہوتی ہو بیس (20) افراد ہوں مہربانی فرماکر جواب مرحمت فرمائیں۔

الجواب حامدا و مصلیا

صحتِ جمعہ کیلئے اس جگہ پنج وقتہ نماز کا ہونا یا ممبر کا ہونا شرط نہیں بلکہ جمعہ کی شرائط میں سے شہر یا فناءِ شہر کا ہونا، اذن عام کا ہونا، خطبہ کاہونا، امام کے علاوہ تین افراد کا ہونا، وغیرہ شرائط ہیں، لہذٰا مذکورہ مقام میں اگر یہ شرائط موجود ہوں تو اس جگہ جمعہ درست ادا ہوگا۔