(+92) 0317 1118263

نام کا معنی

بچی کا نام نظالیہ رکھنا

بچی کا نام نظالیہ رکھنا فتوی نمبر: 40204

سوال

میں اپنی بیٹی کا نام ’’نظالیہ‘‘ رکھنا چاہتا ہوں اس کا مطلب اللہ کا تحفہ ہے کیا یہ اسلامی نام ہے اور رکھنا جائز ہے اور کوئی قباحت تو نہیں؟

الجواب حامدا و مصلیا

نظالیہ کا معنیٰ اللہ کاتحفہ ہی ہے،یہ عبرانی زبان کالفظ ہے،بچی کیلئے یہ نام رکھنے میں کوئی قباحت تونہیں ،البتہ صحابیات میں سے کسی کانام منتخب کرنا زیادہ باعث برکت ہوگا۔واللہ اعلم باالصواب