اگر کوئی شخص اپنے والد سے ملکیت میں حصہ لینا چاہتا ہو تو اسکی شرعی حیثیت بتادیں۔
والد کی زندگی میں اسکی جائیدادمیں بیٹے کاشرعاً کوئی حصہ نہیں،لہذا بیٹے کا اپنے والد کی زندگی میں اسکی جائیداد میں حصہ داری کامطالبہ کرنا شرعاًجائز نہیں ،جس سے احتراز لازم ہے،البتہ والد اپنی زندگی میں بیٹے کو کچھ دیکر اس پر اسکو مالک وقابض بھی بنادے تو اس سے بیٹا اس چیز کا مالک بن جائے گا ،مگر یہ وراثتی حصہ نہیں بلکہ یہ ہبہ اور گفٹ کہلائےگا۔