اسلام علیکم حضرت ۔نماز کے لیے وضو کرتا ہوں پر باربار مسوڑوں سے ہلکہ ہلکہ خون جاری ہوتا ہےایسی حالت میں کیا کرنا چاہیے ۔
کلی کرنے کے بعد جب مسوڑوں سے خون آنا بند ہوجائے تو پھر سائل وکو بقیہ وضو کرنا چاہئے البتہ اگر کلی کرنے کی وجہ سے مسوڑوں سے زیادہ دیر تک خون جاری رہتا ہو تو ایسی صورت میں سائل کیلئے مذکور عذر کی وجہ سے بغیر کلی کے وضو کرنابھی درست ہوگا۔