(+92) 0317 1118263

غسل

دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟ فتوی نمبر: 39970

الاستفتاء

اسلام علیکم
میرا سوال یہ تھا کہ میں سپاری کھاتا ہوں جس کی وجہ سے دانت میں اسکے کچھ نشان لگے ہوئے ہیں اگر میں اس حالت میں غسل کرو تو کیا میرا غسل ہوجائے گا؟

الجواب حامدا و مصلیا

سپاری(چھالیہ) کھانے کی وجہ سے اگر دانتو ں پر فقط نشانات بن گئے ہوں ،دانتو ں پر چھالیہ کی تہہ جمی ہوئی نہ ہو، تو ایسی صورت میں سائل کا غسل بلا شبہ جائز اور درست ہو گا۔