(+92) 0317 1118263

ملازمت

میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا فتوی نمبر: 39828

سوال

میں ایک میڈیسن کمپنی میں میڈیکل نمائندہ کی حیثیت سے کام کرتاہوں ،تمام میڈیسن کمپنی کسی بھی طرح کا معاوضہ ڈاکٹروں کو دیکر اپنی کمپنی کی میڈیسن لکھواتی ہیں،اور ڈاکٹرحضرات بھی اپنے مفاد کی خاطر اسی کمپنی پر مہر بانی کرتے ہیں، اور اسی کی میڈیسن لکھتے ہیں، تو کیا میرے لئے اس طرح کی نوکری کرنا حلال ہے؟

الجواب حامدا و مصلیا

میڈیسن کمپنی اور ڈاکٹر حضرات کے درمیان معا ملات طے ہونے میں اگر سائل کا کوئی دخل نہ ہو تو ایسی صورت میں سائل کے لئے اس ملازمت کو اختیار کرنے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن کو اپنے استعمال میں لانے میں کوئی قباحت نہیں۔