(+92) 0317 1118263

توہم پرستی اور بدفالی

بزرگوں کی روحوں کے موجود ہونے کا عقیدہ رکھنا

فتوی نمبر :
38740
| تاریخ :
2019-11-23

بزرگوں کی روحوں کے موجود ہونے کا عقیدہ رکھنا

میرا ایک سوال ہے کہ میری پھوپھی کہتی ہے کہ ہمارے گھر کے نچلی منزل میں نیک اور صالح بزرگ رہتے ہیں جو نظر نہیں آتے ، مگر محسوس ہوتے ہیں تو کیا یہ صحیح ہے ایسا ہو سکتا ہے؟ کیونکہ انسان مرنے کے بعد تو قبر میں چلا جاتا ہے جو کہ عالم برزخ ہوتا ہے تو پھر اس کی کیا وجہ ہے اور کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ کوئی روح اپنے اختیار سے کہیں بھی آ، جا سکے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

یہ سائل کی پھوپھی کا وہم ہے شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ، البتہ شیاطین بعض مرتبہ انسانی شکل میں متشکل ہو کر اس طرح کی حرکات کرتے ہیں جس سے انسان کو دھوکہ لگے اس لیے اس طرح کی باتوں پر اعتماد کرنے سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المرقاۃ: عن عبد الرحمٰن قال قال رسول اللہ – صلی اللہ علیہ و سلم - أن أرواح المؤمنين في طير خضر تعلق بشجرۃ الجنۃ۔قال ملا علی القاری فی شرح ھذا الحدیث وفي حديث أن أرواح المؤمنين في حواصل طير خضر ترعى في الجنة وتأكل من ثمارها وتشرب من مياهها وتأوي إلى قناديل من ذهب تحت العرش قال القرطبي وذهب بعض العلماء إلى أن أرواح المؤمنين كلهم في الجنة يعني أنه غير مختص بالشهداء ولذلك سميت جنة المأوى لأنها تأوى إليها الأرواح وهي تحت العرش۔( ۴/ ۱۱۳)

و فی شرح الفقہ الاکبر: و اعادہ الروح الی جسد العبد فی قبرہ حق (۱/١٧٠)

و فیہ ایضا: و لکن اختلفوا فی انہ ھل یعاد الروح الیہ و المنقول عن ابی حنیفۃ رحمہ اللہ التوقف الا ان کلامہ ھنا یدل علی اعادۃ الروح اذ جواب الملکین فعل اختیاری فلا یتصور بدون الروح اھ (ص:۱۱۷) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شبیراللہ عبدالرؤف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 38740کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
مختلف پتھر پہننے اور اسکے متعلق کوئی عقیدہ رکھنے کا حکم 21454 462 بزرگوں کی روحوں کے موجود ہونے کا عقیدہ رکھنا 38740 445 زائچہ بنوانا اور علم نجوم اسلام میں جائز نہیں 27555 1032 کسی کا ذکر ہورہا ہو اور وہ آجائے تو لمبی عمر ہونا ، اور چھینک آنے پر کسی کا یاد کرنا 18140 447 گھر کی چھت پرپرندوں کو صدقہ (گوشت،باجرہ ) ڈالنا 15448 384 سورج گرہن کے وقت حاملہ عورت گھر کے کام کاج نہ کرے ؟ 19357 1274 کسی شخص ، چیز یا جگہ اور دن یا وقت کو منحوس قرار دینا 8306 452 پتھروں کے مؤثّر ہونے کا اعتقاد رکھنا 14414 361 جمعرات اور مغرب کے بعد حاملہ خاتون کو گھر سے نکلنے سے منع کرنے کی حقیقت 8310 391 کیا چاند گرہن میں عورت کے لیے چھری و قینچی کا استعمال ممنوع ہے؟ 8762 336 ’’اولاد شوہر جبکہ مال بیوی کی قسمت سےملتا ہے‘‘کہاوت کی شرعی حیثیت 60890 332 ذہن میں غلط خیالات اور وسوسے آنا 12679 541 اس بات کا خیال آنا کہ ’’مجھ پر کسی نے جادو کیا ہے‘‘ 13118 426 بُرے وسوسے آنا 13203 353 کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟ 16469 317 کیا ماہِ صفر منحوس ہے؟ 10696 339 کیا کفریہ خیالات کا آنا مضر ہے؟ 16483 373 جانور رکھنے کو دفعِ بلاء میں مؤثر سمجھنا 12557 351 ماہ صفر کو مشکلات اور نحوست کا مہینہ قرار دینا 10632 453 ستاروں سے استدلال کی بنیاد پر امور کے فیصلے کرنا 60663 314 غیر اختیاری غلط وسوسہ اور خیالات آنا 23910 400 چاند گرہن سے متعلق ایک غلط عقیدہ 60462 246 کسی جگہ یا مکان کو منحوس سمجھنا 59943 181 جنات کسی انسان کو کہے کہ ’’فلاں نے آپ کا حق معاف کیا‘‘ کا حکم 50452 84 مغرب کے بعد جھاڑو دینے سے رزق میں کمی ہوتی ہے؟ 10809 105