(+92) 0317 1118263

وظائف و عملیات

اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ فتوی نمبر: 38555

سوال

میرا سپرم زیرو ہے، اس کو ایکٹیو کرنے کیلئے کوئی وظیفہ بتائیں تاکہ میں ایک باپ بن سکوں۔

الجواب حامدا و مصلیا

سائل کو چاہئے کہ اپنا علاج کسی ماہر معالج سے کرائے اور اس کے ساتھ یہ آیت’’رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَاَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَ‘‘۔ (سورۃ الانبیاء: ۸۹) ہر فرض نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھا کرے اور اس آیت ’’رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً اِنّکَ سَمِیْعُ الدُّعَاءِ‘‘ (سورۃ آل عمران: ۳۸) کا کثرت سے ورد کرتا رہے، انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ اولاد کی نعمت نصیب فرمائیں گے۔ واللہ اعلم بالصواب