احکام عدت

طلاق کے بعد بیوی کا شوہر کے گھر میں زبردستی رہنا

فتوی نمبر :
38161
| تاریخ :
2019-09-04
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

طلاق کے بعد بیوی کا شوہر کے گھر میں زبردستی رہنا

تحریری قانونی طلاق کے بعد بیوی ایک گھر میں ،میرے گھر کے ساتھ والے کمرے میں زبر دستی رہ رہی ہیں گھر نہیں چھوڑتی، کہنے کے باوجود بھی , کیا یہ جائز ہے یاگھر چھوڑ دینا چاہئیے ؟ کیامیں اس کی عدت مکمل ہونے سے پہلے کسی دوسری عورت سے نکاح کر سکتا ہوں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے یہ نہیں لکھا کہ اس نے بیوی کو کتنی طلاقیں دی ہیں ، تاہم اگر وہ تین طلاقیں دے چکا ہو یا طلاقِ بائن دے چکا ہو تو اس صورت میں دونوں میاں بیوی کا آپس میں رشتہ ختم ہو چکا ہے، عورت عدت کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ شادی بھی کر سکتی ہے مگر عدت اپنے شوہر ( سائل ) کے گھر گزارے گی ، اس دوران بیوی کے اخراجات بھی سائل کے ذمہ لازم ہونگے ، لیکن عدت گزرنے کے بعد بیوی سائل کے گھر میں نہیں رہ سکتی، پھر زبردستی کسی اجنبی شخص کے گھر میں ایک عورت کارہائش اختیار کرناکسی طرح بھی جائز نہیں ، بصورتِ دیگر سائل قانونی چارہ جوئی کا بھی مجاز ہے، جبکہ سائل کیلئے اپنی مطلقہ بیوی کی عدت کے دوران کسی دوسری عورت(اگر وہ مطلقہ کی بہن نہ ہو یا چوتھی منکوحہ نہ بن رہی ہو) سے نکاح کر نا اگر چہ شرعاً جائز ہے ، تا ہم بہتر یہ ہے کہ سابقہ بیوی کی عدت مکمل ہونے تک انتظار کرے، تا کہ گھر کے ماحول میں بد مز گی پیدا نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

وفى الهندية:المعتدة عن الطلاق تستحق النفقة والسكنى كان الطلاق رجعيا أو بائنا أو ثلاثا حاملا كانت المرأة، أو لم تكن كذا في فتاوى قاضي خان (۵۵۷/۱).
وفي الرد : (قوله النفقة الخ) بالرفع فاعل تجب (قوله والسكنى) یلزم أن تلزم المنزل الذي يسكنان فيه قبل الطلاق قہستاني اھ (3/409)۔
وفيه ايضاً: ولا بد من سترة بينهما في البائن لئلا يختلي بالأجنبية، ومفاده أن لحائل يمنع الخلوة المحرمة وإن ضاق المنزل عليهما، أو كان الزوج فاسقا فخروجه أولى) لأن مكثہا واجب لا مكثه ومفاده وجوب الحكم به ذکره الکمال اھ (۵۳۷/۳)
وفيه ايضاً: (قوله: كحرمة تزوج أي تزوجها غيره فإنها حرمة عليہا، بخلاف تزوجه أختها، أو أربعا سواها فإنه حرمة عليه فلا يكون من العدة بل هو حكمها كما أفاده في الفتح (۵۰۴/۳)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38161کی تصدیق کریں
0     1001
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • دوماہواری کےبعدحیض آنا بند ہو جائے تو عدت کیسے پوری ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
Related Topics متعلقه موضوعات