(+92) 0317 1118263

احکام حج

کیا حج پر جانے کیلئے شاختی کارڈ اور پاسپورٹ پر تصویر کی وجہ سے نہیں جانا چاہیے؟

فتوی نمبر :
38049
| تاریخ :
2019-08-24

کیا حج پر جانے کیلئے شاختی کارڈ اور پاسپورٹ پر تصویر کی وجہ سے نہیں جانا چاہیے؟

سوال یہ ہے کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر تصویر لگانا کیسا ہے اور اگر حج اور عمرے کیلئے جانا ہو اور تصویر کے بغیر نہ شناختی کارڈ بنتا ہو نہ پاسپورٹ، کیا پھر حج اور عمرے کا ثواب مل جائے گا؟ ہمیں کسی نے کہا ہے کہ تصویر نہ نکلوائیں آپ کو ایسے ہی ثواب مل جائے گا، برائے مہربانی رہنمائی کریں۔ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شرعاً تصویر کشی کے حرام ہونے میں اگرچہ کوئی شبہ نہیں، اور اس پر سخت وعیدیں بھی وارد ہوئی ہیں، مگر چونکہ قانوناً پاسپورٹ، شناختی کارڈ وغیرہ کیلئے تصویر لگانا جزؤ لازم بن گیا ہے، اس لئے ضرورتاً اس کی اجازت دی گئی ہے، اس لئے سائل مذکور اغراض کیلئے تصویر کھنچواسکتا ہے، چنانچہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ نہ بنانے کی صورت میں صاحبِ استطاعت ہونے پر ترکِ فریضہ کا گناہ لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی شرح الاشباہ والنظائر: الضرورۃ تبیح المحظورات، ومن ثم جاز اکل المیتۃ عند المخمصۃ۔ اھـ (ج۱، ص۲۵۱)۔
وفی اللباب: الحج واجبٌ علی الأحرار البالغین العقلاء الأصحاء إذا قدروا علی الزاد والراحلۃ، فاضلًا عن مسکنہ وما لا بد منہ، وعن نفقۃ عیالہ إلی حین عودہ، وکان الطریق آمنًا، ویعتبر فی المرأۃ أن یکون لہا محرم یحج بہا أو زوجٌ، ولا یجوز لہا أن تحج بغیرہما إذا کان بینہا وبین مکۃ مسیرۃ ثلاثۃ أیامٍ ولیالہا۔ اھـ (ص۱۱۲) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38049کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
عید الاضحیٰ کے موقع پر حاجی مسافر ہے یا مقیم 40431 631 حج پر جانے کے بعد انسان مسافر رہتا ہے یا مقیم 23550 769 کسی کو حج پربھیج دینے کی صورت میں اس کے ذمہ سے فریضہ ساقط ہوجائےگا؟ 39876 392 حج بدل کی شرائط اور کسی زندہ کی طرف سے طواف کرنا 51060 378 حج بدل کا حکم 26075 545 کیا حج پر جانے کیلئے شاختی کارڈ اور پاسپورٹ پر تصویر کی وجہ سے نہیں جانا چاہیے؟ 38049 476 معذورحاجی کی طرف دوسراشخص رمی کرسکتاہے؟ 35083 577 کیا قرض لے کر حج کرنے سے حج ہوجائے گا؟ 51037 294 وقوف مزدلفہ کا حکم 35245 565 کیا مسجد نبوی میں چالیس نمازوں کا ادا کرنا حج وعمرہ کی تکمیل کے لیے ضروری ہے؟ 61464 319 حج سے واپسی پر عمومی دعوت کا اہتمام کرنا 59046 529 سفرِ حج سے قبل لوگوں کی دعوت کرنا اور ہار پہنانا 60552 591 حاجی کے آنے پر پھول برسانا اور گلی وغیرہ سجانا / محرم میں شادی کرنا 60149 344 عمرہ میں سر منڈوانے سے قبل خوشبو والی صابن سے ہاتھ دھونے سے دم کا حکم 48106 285 رش کی وجہ سے حج کی قربانی رمی سے پہلے کرنا 65650 185 عورت کا لیڈیز گروپ کے ساتھ حج پر جانا 65668 241 حج و عمرے کے سفر میں عورت کے ساتھ جانے والے محرم کی عمر کیا ہونی چاہیے ؟ 67428 160 عورت کے لئے بغیر محرم کے حج و عمرہ کی ادائیگی کا حکم 69515 117 کسی کا حق اداء کرنےسے قبل حج کرنے کا حکم 69144 102 11961 90 سعودیہ میں مقیم بیٹے کا محرم کے بغیر ماں کو حج پر بلانا 69628 99 بچہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے فریضۂ حج میں تاخیر کرنا 69764 114 زیور پاس موجود ہونے کی صورت میں حج کا حکم 65121 102 جد کا رہائشی اگر شوال میں عمرہ کرنے کے بعد حج ادا کرے تو اس پر دم لازم ہوگا ؟ 65494 89 عورت کا بغیر محرم کےعورتوں کے گروپ کے ساتھ حج پر جانا 51132 155