(+92) 0317 1118263

گناہ و ناجائز

آئن لائن پروڈکٹ میں ایڈیٹنگ اورفوٹوگرافی کا کام کرنا

آئن لائن پروڈکٹ میں ایڈیٹنگ اورفوٹوگرافی کا کام کرنا فتوی نمبر: 36313

الاستفتاء

آن لائن شاپنگ میں پروڈکٹ فوٹو گرافی اور ایڈیٹنگ کاکام کیسا ہے؟

الجواب حامدا و مصلیا

آن لائن شاپنگ میں پروڈکٹ فوٹو گرافی اور ایڈیٹنگ کے بعد اگر اسکا پرنٹ آؤٹ بھی لیا جاتا ہو تو ایسی صورت میں جاندار اشیاء کی تصاویر بنانا اور اسکی اجرت وصول کرنا ناجائز اور حرام ، البتہ غیر ذی روح اشیاء عمارتوں ، پھلوں ،اور پھولوں وغیرہ کی تصاویر بنا کرنفع حاصل کرنا جائز اور درست ہے، اور اگر فوٹوگرافی کے بعداسکا پرنٹ آؤٹ نہ لیا جاتا ہو اور وہ تصاویر فحاشی وعریانی (جیسے کہ خواتین کی بے پردہ تصاویر) وغیرہ پر مشتمل نہ ہوں تو ایسی صورت میں جاندار اشیاء کی تصاویر بنانے اوراس کے ذریعے نفع حاصل کرنے کی اگرچہ گنجائش ہے مگر بہتر اور افضل یہ ہے کہ اس صورت میں بھی جاندار اشیاء کی تصاویر بنانے سے اجتناب کیا جائے۔


کما فی مشکاة المصابيح:أشد الناس عذابا يوم القيامة الذين يضاهون بخلق الله متفق عليه(ص ۳۸۵)
(قوله ولبس ثوب فيه تصاوير) لأنه يشبه حامل الصنم فيكره (الی قولہ) فان غیر ذی الروح لایکرہ کالشجر لما سیاتي الخ(ج۲ /ص ۲۷) واللہ اعلم بالصواب.