(+92) 0317 1118263

حقوق مسجد

گورنمنٹ کی جگہ بلااجازت مسجدبنانا

فتوی نمبر :
35873
| تاریخ :

گورنمنٹ کی جگہ بلااجازت مسجدبنانا

حضرات مفتیان کرام السلام علیکم ! گزارش ہے کہ گورنمنٹ کے کسی محکمہ کی جگہ پر بغیر اجازت مسجد بنانا اور اس میں نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟نیز اگر حکومت اس مسجد کو گرائے تو عوام الناس اس صورت میں کیا کرے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور جگہ کو گورنمنٹ نے اگر کسی محکمہ کے لیے مختص کیا ہو تو یہ زمین گورنمنٹ کی ملکیت ہے اس میں مسجد بنانا اگرچہ جائز ہے کیونکہ مسجد ومحکمہ دونوں ہی مفاد عامہ کےلیے ہیں اور ان کو تعمیر کرنا حکومت کے فرائض منصبی میں سے ہے اور اس میں نماز بھی ہو جاتی ہے، مگر اس کے لیے گورنمنٹ کی اجازت ضروری ہے بغیر اجازت ایسا کرنا خلاف قانون ہونے کی وجہ سے ناپسندیدہ ہے، تاہم اگر حکومت اس فرض منصبی میں کوتاہی کا مظاہرہ کرے اور آبادی میں تعمیر مسجد کی واقعی ضرورت ہونے کی بناء پر اہل خیر حضرات نے مسجد تعمیر کر لی ہو تو اس میں نماز پڑھنا بھی جائز ہے، جبکہ اس محکمہ کی ضرورت اگر مسجد سے بچی ہوئی جگہ سے پوری ہو سکتی ہو یا اس کے لیے جگہ کا انتظام ہو سکتا ہو تو حتی الامکان اس کے گرانے سے احتراز کرنا چاہیے، تاہم اگر یہ لکھ دیا جائے کہ یہ زمین کس محکمہ کے لیے مختص ہے؟ اور مسجد گرانے کی کیا وجہ ہے؟ اور اس جگہ مسلمانوں کی ضرورت کے لیے دوسری مساجد موجود ہیں یا نہیں؟ وغیرہ وغیرہ تو اس پر مکرر غور کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: (ومنها) الملك وقت الوقف حتى لو غصب أرضا فوقفها ثم اشتراها من مالكها ودفع الثمن إليه أو صالح على مال دفعه إليه لا تكون وقفا كذا في البحر الرائق(2/ 353)
وفی الفتاوى الهندية أرض وقف على مسجد والأرض بجنب ذلك المسجد وأرادوا أن يزيدوا في المسجد شيئا من الأرض جاز لكن يرفعوا الأمر إلى القاضي ليأذن لهم اھ (2/ 456)
وفی رد المحتار: تحت (قولہ وأرض مغصوبة أو للغیر) وفي شرح المنية للحلبي: بنى مسجدا في أرض غصب لا بأس بالصلاة فيه.
وفي الواقعات بنى مسجدا على سور المدينة لا ينبغي أن يصلي فيه؛ لأنه من حق العامة فلم يخلص لله تعالى كالمبني في أرض مغصوبة اهـ(1/ 381)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدآصف جمال عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 35873کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
روڈ کٹنگ کی وجہ سے مسجد کو اپنی جگہ سے آگےبڑھانا 40760 482 گورنمنٹ کی جگہ بلااجازت مسجدبنانا 35873 496 نئی مسجد کی تعمیر کے بعد پرانی مسجد منہدم کرنا 50292 515 مارکیٹ کی چھت کو بطورِ مسجد استعمال کرنے سے متعلق چند سوالات 61422 362 مؤکلین ،جنات کی حقیقت اور ان کے تصرفات 58763 482 مسجدِ شرعی کے ہوتے ہوۓ ،قریب مکان میں جماعت کرانا اور اس کی طرف لوگوں کو بلانا 59107 537 مساجد میں درسِ قرآن اور فضائلِ اعمال کی تعلیم کے سلسلے میں اختلافات پر شرعی رہنمائی 60354 550 پرانی عیدگاہ کو مسجد بنانے کا حکم 59619 144 پلاٹنگ کرتے ہوۓ ، مسجد کیلۓ پلاٹ مختص کرنے کی شرعی حیثیت 31031 85 نمازِ جمعہ کے لۓ وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا 65677 152 حدودِ مسجدمیں سے کچھ حصہ جوتوں کے لۓ مختص کرنا 67131 162 مسجد کے کچھ حصہ کو استنجاء خانہ کے لۓ استعمال میں لانا 65612 261 عارضی مسجد (جائے نماز) کو شہید کرکے وہاں نئی مسجد کی آمدن کے لئے دکانیں بنانا جائز ہے؟ 59180 132 مسجد کے لیے وقف کی ہوئی جگہ میں بیت الخلاء اور مدرسہ بنانا 36292 278 مسجد میں چہل قدمی کرنے کا حکم 70281 115 ضرورتمندوں کو اپنی ضروریات کیلئے اور مدرسہ والوں کا طلباء کے لئے مسجد میں چندہ مانگنا 70774 74 دو متصل مسجدوں میں باری باری ایک ایک ماہ نماز پڑھنا 48311 139 مسجد کے لیے وقف جگہ پر سکول بنانا 10940 107 مسجد کے لئے وقف شدہ زمین کی خرید و فروخت کا حکم 70458 71