کیا فرشتے قرآن پڑھ سکتے ہیں؟ یا وہ صرف تسبیح پڑھتے ہیں؟
الجواب حامدا و مصلیا
جی ہاں! فرشتے بھی قرآن پڑھ سکتے ہیں جیسا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام حضور ﷺ کے ساتھ دور فرماتے تھے اور جب وحی کو لیکر آتے تو بھی پڑھ کر سناتے تھے۔
کما فی صحیح البخاری: وقال مسروق عن عائشۃ عن فاطمۃ اسرّ الیّ النبی ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ ان جبریل یعارضنی بالقرآن کل سنۃ وانہ عارضتی العام مرتین۔ الخ (ج۲، ص۷۴۸)