الاستفتاء
آوارہ کتے کا مارنا گناہ ہے یا نہیں؟
الجواب حامدا و مصلیا
آوارہ کتا اگر ایذاء دینے والا نہ ہو تو اسے مارنا جائز نہیں ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔
وفی الشامیۃ: ولذا قالوا لم یحل قتل الکلاب الأہلی اذا لم یؤذہ والأمر بقتل الکلاب منسوخ کما فی الفتح۔(ج۲، ص۵۷۰)۔ واللہ اعلم بالصواب