آپ سے پوچھنا ہے کہ لے پالک اولاد اگر دیور ،جیٹھ سے لی ہو ں ،جبکہ چچا کو حدیث شریف میں باپ کے مانند کہا گیا ہے، کیا تب بھی اولاد کا ’’بی فارم‘‘ میں اصل والد کا نام دینا ہوگا؟
جی ہاں!دیور اور جیٹھ سے لی ہوئی اولاد کے ’’بے فارم‘‘ اور دیگر کاغذات میں اصل والد کا نام درج کرانا لازم ہے، اصل والد کے علاوہ چچا، تایا کا نام درج کرانا ازروئے قرآن و حدیث ناجائز وحرام ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔