الاستفتاء
حضرت سوال یہ کرنا تھا کہ سانپ کا تیل سر میں لگاکر نماز پڑھنے سے نماز ادا ہوجاتی ہے کیا؟
الجواب حامدا و مصلیا
سانپ کا تیل چونکہ ناپاک ہے اس لئے نماز پڑھنے سے قبل اس کو دھوکر جسم کو پاک کرنا لازم ہے ورنہ نماز ادا نہ ہوگی۔
فی الشامیۃ: تحت (قولہ بدباغ) (الی قولہ) قلت وعلیہ فلو صلّی ومعہ تریاق فیہ لحم حیۃ مذبوحۃ لا تجوز صلاتہ لو اکثر من درہم وصرح فی الوہبانیۃ بأنہ لا یوکل۔ الخ (ج۱، ص۲۰۴)
وفی الدرّ المختار: ولا یضر اثر دہن إلّا دہن ودک میتۃ لأنہ عین النجاسۃ۔ (ج۱، ص۳۲۱)