گوہر شاہی والے ایک پراڈکٹ بنارہے ہیں جو آج کل ہر کوئی مانگ رہا ہے، بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے اب کسٹمر کہتا ہے کہ وہ آئٹم ضروری چاہئے، اس آئٹم کے رکھنے سے کسمٹر اور بھی آئٹم لے جاتے ہیں، اب آپ یہ بتائیں کہ کیا میں اس آئٹم میں کام کرسکتا ہوں اور نفع لے سکتا ہوں؟
نوٹ: سائل سے فون پر بات ہوئی انہوں نے بتایا کہ مذکور پراڈکٹ سے مراد کپڑے کی بُکرم ہے جبکہ سائل مذکور آئٹم کو فروخت کرکے نفع کمانا چاہتا ہے۔
گوہر شاہی والے جو پراڈکٹ بنارہے ہیں اگر اس میں ان کی نمائندگی یا دعوت کی کوئی چیز نہ ہو تو عام اشیاء کی طرح اس کا دکان میں رکھنا اور اس کو فروخت کرکے نفع حاصل کرنا ہر دو امور جائز اور درست ہیں۔