(+92) 0317 1118263

غیر مسلم سے تعلقات

غیر مسلم سے عید کے موقع پر ہدیہ اور کھانا قبول کرنا

فتوی نمبر :
28397
| تاریخ :

غیر مسلم سے عید کے موقع پر ہدیہ اور کھانا قبول کرنا

اگر کوئی کرسچن ایسٹر (عید) کے موقع پر آپ کو کوئی کھانے کی چیز دے تو اس کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کرسچن اگر ایسٹر (عید) کے موقع کی مناسبت سے کھا نے وغیرہ کی کوئی چیزدیں تو اسکا قبول کرنا جائز نہیں اس سے احتراز لازم ہے ہاں ویسے ہی کوئی ہدیہ وغیرہ دیں یا کھانے کی کوئی چیز پیش کریں اور وہ پاک اور حلال بھی ہو تو اسکے قبول کرنے میں حرج نہیں اگرچہ اس سے بھی احتراز افضل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الہندیۃ: ولا بأس بالذہاب الی ضیافۃ اهل الذمۃ (۵/ ۳۷۴)
وفی فتاوی تاتارخانیۃ: وما یأتی بہ المجوس فی نیزوزهم من الاطعمۃ الی الاکابر والسادات من کانت بینہم وبینہم معرفۃ ذهاب ومجیئ فقد قیل: ان من اخذ ذالک علی وجہ الموافقۃ لفرحہم یضر ذالک بدینہ وان اخذہ لا علی ذالک الوجہ لا بأس بہ والاحتراز عنہ اولی (۵/ ۵۲۳)
وفی خلاصۃ الفتاویٰ: لا بأس بطعام المجوس الا ذبیحتھم وفی الاکل معہم (۴/ ۳۴۷) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28397کی تصدیق کریں