(+92) 0317 1118263

متفرقات شعائر اسلام

کیاپیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہیدہے؟

کیاپیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہیدہے؟ فتوی نمبر: 28219

الاستفتاء

حدیث میں ہے کہ پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے تو جو پیٹ خرابی میں فوت ہوجائے کیا وہ شہید ہوگا؟

الجواب حامدا و مصلیا

پیٹ کی کسی بھی بیماری کی وجہ سے مثلاً پیٹ کی خرابی )جسکا نام ہی پیٹ کی بیماری ہے ) وغیرہ کی وجہ سے اگر کوئی شخص مرجائے تو وہ شہید اُخروی ہے یعنی اس کو دنیا میں تو عام مردوں کی طرح کفن اور غسل دیا جائے لیکن آخرت میں اس کو شہداء کا درجہ مل جائے گا۔


فی الدر المختار للعلامة الحصكفي: وکل ذلک فی الشہید الکامل، والا فالمرتث شہید الآخرۃ وکذا الجنب ونحوہ، ومن قصد العدو فاصاب نفسہ، والغرق والحریق والغریب والمہدوم علیہ والمبطون والنفساء والمیت لیلۃ الجمعۃ وصاحب ذات الجنب ومن مات وہو یطلب العلم وقد عدہم السیوطی نحو الثلاثین۔ (ج۲، ص۲۵۲) واللہ اعلم!