(+92) 0317 1118263

امامت و جماعت

فجر کی جماعت شروع ہونے کے بعد مسجد میں سنت پڑہنا

فتوی نمبر :
25463
| تاریخ :

فجر کی جماعت شروع ہونے کے بعد مسجد میں سنت پڑہنا

ہماری مسجد کا جماعت خانہ چھوٹاہے ایک صف میں پندرہ مصلی نماز پڑھ سکتے ہیں اور ایسی صرف تین صفیں بنتی ہیں، واضح رہے کہ مسجد کے باہر کا حصہ صرف اتنا ہے کہ ایک ساتھ صرف تین آدمی نماز پڑھ سکتے ہیں البتہ اوپر ایک منزل ہے لیکن لوگ کاہلی اور پیروں میں تکلیف کی وجہ سے اوپر نہیں جاتے، اب سوال یہ ہے کہ مذکورہ جماعت خانہ میں فجر کی اقامت کے بعد فجر کی سنتیں پڑھنے کی رخصت ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فجر کی جماعت اگر مسجد کے اندرونی حصے میں ہوتی ہو تو ایسی صورت میں مسجد کے باہر والے حصے میں فجر کی سنتوں کا اداء کرنا جائز ہے جبکہ جماعت کے قعدہ آخیرہ تک اس میں ملنے کی امید ہو، اگر جماعت ملنے کی امید نہ ہو تو پھر سنتیں چھوڑ کر فجر کی جماعت میں شامل ہونا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر: (وإذا خاف فوت) رکعتی (الفجر لاشتغالہ بسنتہا ترکھا) لکون الجماعۃ أکمل (وإلا) بأن رجاء ادرٰک رکعۃ فی الظاھر المذہب وقیل التشہد وعلیہ اعتمدہ المصنف والشر نبلالی تبعًا للبحر، لکن ضعفہ فی النہر (لا) یترکہا بل یصلیہا عند باب المسجد، إن وجد مکانًا والا ترک لأن ترک المکروہ مقدم علی فعل السنۃ اھ۔
وفی الشامیۃ: تحت (قولہ عند باب المسجد) أی خارج المسجد کما صرح بہ القہستانی (إلٰی قولہ) فإن لم یکن علی باب المسجد موضع للصلاۃ یصلیہا فی المسجد خلف ساریۃ من سواری المسجد الخ (ج:۲ ص: ۵۶) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 25463کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
کیا میاں بیوی گھر میں جماعت کراکے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟ 9396 1579 مقتدی کا امام کے پیچھے ثناء اور تعوذ پڑھنا 15803 613 گرمی کی وجہ سے مسجد کی چھت پر نماز ادا کرنا 12229 425 کیا عورتیں مسجد میں نماز ادا کرسکتی ہیں ؟ 3358 450 مسجد کا دروازہ بندکرنے کی وجہ سے برآمدہ میں کھڑے نمازیوں کی نماز درست ہوگی؟ 29054 1090 عورتوں کا نمازعیداورتراویح کے لئے مسجدجانا 37510 415 داڑھی منڈے شخص کی امامت کا حکم 40526 765 قرآن کریم میں دیکھ کر تروایح پڑھانا 40076 660 پیشاب کے قطرے آنے والے شخص کی امامت کا حکم 38848 982 مقتدی امام کو غلطی پر کیسے مطلع کریں؟ 48187 376 فجر کی جماعت شروع ہونے کے بعد مسجد میں سنت پڑہنا 25463 640 صف کے درمیان میں کرسی رکھ کر نماز پڑھنا 50485 409 انفرادی شخص کے پیچھے اقتداء کی نیت کرنا 50191 454 نابالغ بچوں کا اگلی صفوں میں نماز پڑھنا 47417 622 فجر کی سنت فرض نماز کے بعد پڑہنا 36501 1088 مسبوق امام کے ساتھ آخری قعدہ میں درود اور دعاء پڑھے گا؟ 49556 424 جماعت میں دیر سے شامل ہونے پر ثناء پڑہنا ہوگی یا نہیں؟ 6321 467 مسجد میں جھاڑو لگانے والے خادم کے پیچھے نماز پڑھنا 37182 605 غیر مسلم کو سلام کرنا اور ڈاڑھی منڈے شخص کا امامت کرنا 14775 690 رکوع و سجدے میں جاتے ہوئے مقتدی بھی اللہ اکبر کہے گا 29330 667 مسجد کے قریب مدرسہ والوں کا مدرسہ میں ہی نماز پڑھنا 47324 523 حواس کھونے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم 40493 592 کبوتر باز اور تاش کھیلنے والے امام کے پیچھے نماز 23334 682 بریلوی حضرات کی اقتداء میں نماز ادا کرنے کا حکم 61460 660 عامل عالم باعمل کی امامت 60824 426