میرے دو سوال ہیں ۔(1)۔ میرا پڑوسی ایک بوڑھا شیعہ ہے وہ ہمیشہ مجھے دوکان سے مٹھائی لانے کیلیے کہتا ہے، وہ خود دکان نہیں جاسکتا تو کیا میں اس کی مد دکرسکتاہوں ؟
(2)۔ اگر کوئی مسلمان شخص بلانیت شرک کرے تو کیا وہ اس سے مرتد ہوگا، اور ایک مسلمان شخص قصداً کسی شرک کا کام کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟
(۱)۔ جی ہاں !مذکور شیعہ شخص کے ساتھ اس طرح کا تعاون اور حسن سلوک کرنا بلا شبہ جائز اور مندوب ہے، ممکن ہے وہ اس کی بنا ءپر راہ راست کی طرف راغب ہو جائے ۔
(2)۔ دانستہ یا غیر دانستہ شرک کرنے سے آدمی مشرک ہو جاتا ہے، ایسے آدمی پر لازم ہے کہ معلوم ہونے پر بصدق دل توبہ و استغفار کرے اور آئندہ ہر طرح کے شرک سے اجتناب کرے ۔
قال اللہ تعالیٰ﴿ إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا بَعِيدًا ﴾ [النساء: 116]
وفی الفتاوى الهندية: وفي مجموع النوازل إذا دخل يهودي الحمام هل يباح للخادم المسلم أن يخدمه قال إن خدمه طمعا في فلوسه فلا بأس به وإن خدمه تعظيما له ينظر إن فعل ذلك ليميل قلبه إلى الإسلام فلا بأس به وإن فعل تعظيما لليهودي دون أن ينوي شيئا مما ذكرنا كره له ذلك.اھـ - (5 / 348) واللہ اعلم بالصواب!
عوث اعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز اور مشکل کشا جیسے الفاظ کا مفہوم اور استعمال کا حکم
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 1غیر اللہ کو اوّل وآخر اور ظاہر وباطن سمجھنا- "دجال مارے گا، زندہ کرے گا "کا عقیدہ رکھنا
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0حضور نبی اکرمﷺ کے عالم الغیب ہونے کا عقیدہ - نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0دوران بحث قادیانی سے مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت کی دلیل طلب کرنے کا حکم
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0