(+92) 0317 1118263

قسم کا کفارہ

بھائی کی شادی میں میرا ایک روپیہ بھی لگا اپنی بیوی اسکو دیدوں گا

بھائی کی شادی میں میرا ایک روپیہ بھی لگا اپنی بیوی اسکو دیدوں گا فتوی نمبر: 13567

الاستفتاء

السلام علیکم میں نے غصے میں اپنی ماں سے کہہ دیا تھا کہ میرے سب سے چھوٹے بھائی کی شادی میں میرا ایک روپیہ بھی لگایا تو میں اپنی بیوی اس کو دیدوں گا اس کا آپ مجھے حل بتائیں

الجواب حامدا و مصلیا

اپنى والدہ كى جواب ميں اس طرح كى باتيں كرنا جس اس كى ازارى ہو گناہ پر مبنى ہے جس كى وجہ سے سائل كو اس سے دست بستہ معافى اور آئيند ہ كيلئے اس قسم كى حركت سے اجتناب ضرورى ہے تاہم يہ كوئى قسم نہيں كہ اس كے خلاف كرنے سے كفارہ لازم ہوجائے اورنہ ہى يہ كوئى مشروط طلاق ہے بلكہ مـحض ايك دهمكى ہے اور بوقت ضرورت اس كے خلاف بهى كياجاسكتاہے