برائے مہربانی میرے خاوند کی اچھی نوکری اور سیٹلمنٹ کیلیے کوئی آسان وظیفہ دیجیے ان کی نوکری چند دنوں میں ختم ہورہی ہے، براہِ کرم میری مدد کریں۔
روزانہ گیارہ سو مرتبہ ’’یا مُغْنِی‘‘ گیارہ مرتبہ ’’سورۃ مزمل‘‘ اور ’’درود شریف‘‘ کی مواظبت اور ﴿وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا﴾ (الطلاق: 3) کی کثرت رکھیں اور نمازِ پنجگانہ باجماعت ادا کرکے خوب دُعا بھی کیا کریں۔ اور جو کام مل جائے اس میں حلال وحرام کی تمیز کا خیال رکھیں، انشاء اللہ ان امور کی پابندی سے زوالِ نعمت کا اندیشہ بھی جاتا رہے گا۔ واللہ أعلم بالصواب!