(+92) 0317 1118263

ملازمت

حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

فتوی نمبر :
40589
| تاریخ :

حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

میں پو لینڈ ملک میں ٹیک اوے (ریسٹو رنٹ) پر کام کر تا ہوں اور وہ لوگ جھٹکے کا چکن اور بیف استعمال کر تے ہیں کیا اس سے حاصل شدہ آمدنی حلال ہے یا نہیں؟جو ان کا ما لک ہے وہ مسلمان ہے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جھٹکے سے مارے جانے والی مرغیوں اور جانوروں کو اگر باقا عدہ شر عی طریقے کے مطابق ذبح نہ کیا جارا ہو بلکہ جھٹکے سے ہی ان کی موت واقع ہو جاتی ہو تو ایسی صورت میں ایسے جانوروں اور مرغیوں کا گو شت استعمال کر نا جائز نہیں اور اس سے حاصل شدہ آمدنی بھی حرام ہو گی ،لہذا مذکور ریسٹورنٹ کی اگر کل یا غالب آمدنی جھٹکے سے مارے جانے والی مر غیوں اور جانوروں سے حاصل شدہ ہو تو ایسی صورت میں سائل کے لئے وہاں ملا زمت اختیار کر نا درست نہیں بلکہ سائل کو چاہیئے کہ اسکے علا وہ کو ئی جائز اور حلال ملازمت تلاش کرے ،البتہ اگر مذکور ریسٹورنٹ مالکان کی اسکے علاوہ بھی کوئی ذریعہ آمدنی ہو اور وہ جھٹکے سے مارے جانے والے جانوروں کی آمدنی کے مقابلے میں زیادہ بھی ہو تو ایسی صورت میں سائل کے لئے وہاں ملازمت اختیار کر نے اور اس سے حا صل شدہ آمدنی کو اپنے استعمال میں لانے کی گنجا ئش ہوگی۔


کما فی الفقہ البیوع: فالعبوہ عند الحنفیہ للغلبہ،فان کان الغلب فی مال المعطی الحرام ،لم یجرلہ وان کان الغلب فی مالہ الحلال وسع لہ ذلک۔اھـ (ج۲؍۹۸۶)


کما فی صحیح لمسلم :وعن عدی بن حاتم، قال:قلت:یارسول اللہ انی ارسل الکلاب المعلمہ فیمسکن علی، واذکراسم اللہ فقال:اذا ارسلت کلبک المعلم وذکرت اسم اللہ فکل قلت : وان قتلن؟ قال وان قتلن مالم یشر کھا کلب لیس معھا قلت لہ:فانی ارمی بالمعراض الصید فا صیب،فقال: اذا رمیت بالمعراض فخرق فکلہ ، وان اصابہ بعر ضہ فلا تکلہ۔ اھـ (ج۲؍۱۴۵)


وفی تکملہ فتح الملھم:تحت (قولہ وان اصابہ بعرضہ فلا تکلہ) ’’قال الموفق ابن قدامہ فی المغنی‘‘ قال احمد: المعراض یشبہ السھم یحذف بہ الصید، فربمااصاب الصید بحدہ فخرق و قتل، فیباح وربما اصاب بعرضہ فقتل بثقلہ فیکون مو قو ذا فلایباح۔ وھذقول علی و عثمان (قولہ)والشافعی وابو حنیفہ واسحاق وابو ثور۔ اھـ (ج۳؍۳۸۷)


وفی صحیح لمسلم: عن ابی مسعود الانصاری ان رسول اللہ ﷺ نھی عن ثمن الکب ومھر البغی وحلوان الکاھن۔ اھـ (ج۲؍۱۹)


وفی الھدایہ: وکذابیع المیتتہ والدم والحر باطل لا نھا لیست اموال۔ الخ (ج۳؍۴۹)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40589کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا 31883 575 شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت 27545 926 الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا 41216 731 حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت 40589 733 بینک میں فائنانس منیجر کی نوکری کرنا کیسا ہے؟ 34062 860 بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟ 24524 728 سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا 40476 566 ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا 35850 446 میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا 39828 473 بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا 51142 467 بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم 51287 472 ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم 35456 743 پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا 60314 602 حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم 57917 1190 محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم 60511 422 ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟/سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام 60330 244 اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت 60439 386 کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا 65748 161 جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا 67396 130 سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم 68264 97 والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟ 68392 105 محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم 51364 152 نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم 47368 164 تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا 21876 146 کال سینٹر میں ملازمت کرنےکا حکم 68094 135